ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 موٹر وے پولیس کا زائد کرایہ وصول کرنے والی  گاڑیوں کو جرمانےکا حکم

 موٹر وے پولیس کا زائد کرایہ وصول کرنے والی  گاڑیوں کو جرمانےکا حکم
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:ڈی آئی جی سید فرید علی نےزائد کرایہ وصولی کی شکایات  کا نوٹس لے لیا ہے۔

ڈی آئی جی سید فرید علی نے ہدایت کی ہے کہ کرایہ واپسی کےساتھ متعلقہ گاڑی کو جرمانہ بھی کیا جائے۔اس ضمن میں موٹروے پولیس کے قومی شاہراہ پر خصوصی انتظامات، ٹال پلازوں پر بریفنگ کا آغاز کر دیا گیا۔
اوورلوڈنگ، اوورچارجنگ کرنیوالی مسافر بردار بسوں ،ویگنوں کیخلاف کارروائیاں شروع کی گئی ہیں۔اوور چارجنگ، اوورلوڈنگ کیخلاف مہم 26 مارچ تا 6 اپریل جاری رہے گی۔
موٹروے پولیس کے مختلف مقامات پر ہیلپ ڈیسک، چیکنگ پوائنٹس قائم کر دیے گئے۔
ایس پی عاطف شہزاد کے مطابق کرایوں کی لسٹ مسافر بردار گاڑیوں پر آویزاں  جبکہ مسافر بردار گاڑیوں میں پیٹرولنگ افسران خصوصی طور پر بریفنگ دیں۔