بھکاری نےآن لائن ٹرانسفر پیسے کرنے کا مطالبہ کیا : اداکارہ حنا خان

 بھکاری نےآن لائن ٹرانسفر پیسے کرنے کا مطالبہ کیا : اداکارہ حنا خان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بھارتی اداکارہ حنا خان نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بھکاری نے کیش نہ ہونے پر ان سے آن لائن ٹرانسفر پیسے کرنے کا مطالبہ کیا، جس پر وہ چونک گئی تھیں۔ 

 بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ حنا خان نے انسٹاگرام پر اپنے ساتھ پیش آنے والا انوکھا واقعہ شیئر کیا،جس میں گدارگر کی ڈیمانڈ نے انہیں پریشان کر دیا۔

  انہوں نے بتایا کہ میں روڈ پر سگنل کی ہری بتی جلنے کا انتظار کر رہی تھی، ایک شخص نے میری گاڑی کی کھڑکی پر دستک دی اور کہا کہ میڈم کیا آپ میری پیسوں سے کچھ مدد کر سکتی ہیں؟

 جس پر اداکارہ نے کہا کہ "اس وقت میرے پاس کیش نہیں ہے، لیکن وہ بضد تھا کہ صبح سے بونی نہیں ہوئی ہے، میرے چھوٹے چھوٹے بہن بھائی گھر پر ہیں۔"

 اداکارہ کے مطابق بھکاری نے کہا میڈم کیش نہیں ہے تو گوگل پے کر دو، میں آپ کو اپنا گوگل پے نمبر دے سکتا ہوں، میڈم ایک ہفتے کے راشن پانی کے حساب سے گوگل پے کرنا، اداکارہ نے بتایا کہ اس واقعے نے مجھے حیران کر دیا۔
 

Ansa Awais

Content Writer