ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک اور موٹر سائیکل کیسے چوری ہو گئی، سی سی ٹی وی فوٹیج آ گئی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان:  مانگا منڈی کے علاقہ سے چور شہری عامر سلیم کی موٹر سائیکل لے اڑا۔

سٹی 42 نے واردات کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی۔ 

واردات آج سہ پہر پونے 2 بجے کے قریب منور ٹاؤن میں ہوئی۔سی سی ٹی وی میں شلوار قمیض میں ملبوس ایک چور نظر آتا ہے۔ملزم اطراف کا جائزہ لینے کے بعد موٹر سائیکل کا تالا اور سوئچ چیک کرتا ہے۔

ملزم سائیڈ لاک توڑ کر موٹر سائیکل لے کر رفو چکر ہو جاتا ہے۔متاثرہ شہری نے اندراج مقدمہ کی درخواست تھانہ مانگا منڈی میں جمع کرا دی۔