دوسراٹی 20 ; پاکستانی ٹیم میں بڑی تبدیلی کردی گئی

دوسراٹی 20 ; پاکستانی ٹیم میں بڑی تبدیلی کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج شارجہ میں کھیلا جائے گا جس کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوسراٹی 20 میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہو گا،پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فہیم اشرف کی جگہ محمد نواز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

 آج کے میچ میں پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان شاداب خان، صائم ایوب، محمد حارث، عبداللہ شفیق، طیب طاہر، اعظم خان، محمد نواز، عماد وسیم شامل ہیں،فاسٹ باولر نسیم شاہ، زمان خان اور احسان اللہ بھی ٹیم کا حصہ ہیں،افغانستان کو 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer