ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زارا نورعباس کی ویڈیو پرہنگامہ؛ اداکارہ کا موقف بھی آگیا

zara noor abbas video viral
کیپشن: zara noor abbas video
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف ادکارہ زارا نور عباس کی سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین کڑی تنقیدکررہے ہیں۔ ویڈیو کے وائرل ہونے پر اداکارہ نے اس کی وضاحت بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں، کئی سپرہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ کی ایک نئی ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی وائرل ہورہی ہے، ویڈیو نجی ٹی وی پر نشر ہونےوالے نئے ڈرامے کےایک سین کی عکسبندی کے لئے بنائی گئی۔' بادشاہ بیگم' جس کو ساجی گل نے لکھا اور ڈائریکٹر خضر ادریس ہیں۔یہ رافع راشدی اور ایم ڈی (مومنہ درید) کی پروڈکشن کا شاہکار ہے۔

گزشتہ نشر ہونے والی قسط میں ایک سین ریکارڈ کیا گیا جس میں اداکارہ زارا نورعباس کو دودھ کے بنے تالاب میں غسل کرایا گیا۔ ناظرین اس ڈرامے پر منقسم ہیں کیونکہ پہلی بار  پاکستان ٹیلی ویژن ایسا سیریل نشر کیا جارہا ہے۔ کچھ نےڈرامے کے کرداروں کو سراہتے تعریف کی جبکہ کچھ نے ناپسندیدگی کا اظہارکیا۔ 

حالیہ قسط میں ایک منظر پیش کیا گیا جس میں بادشاہ بیگم نے شاہ عالم کی دونوں بیٹیوں کو پاک کرنے کے لیے دودھ سے غسل دیا۔ دیکھنے والوں نےدودھ کے غلط استعمال پر کڑی تنقید کی۔ تاہم زارا نے اپنے انسٹاگرام پر اس بات کی صفائی دی کہ یہ خالص دودھ نہیں بلکہ کچھ مصنوعی رنگوں والا پانی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہناتھا کہ ایسی رسومات ہمارے مذہب کا حصہ نہیں بلکہ یہ ہندو مذہب کا حصہ ہیں۔

 واضح رہے کہ ڈرامے کی کاسٹ میں زارانور عباس کے علاوہ فرحان سعید،کومل میر،علی رحمان،ثمن انصاری اور دیگر شوبز شخصیات شامل ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer