ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کی بڑی وکٹ گرادی

تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کی بڑی وکٹ گرادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کو بڑا  سیاسی دھچکا لگ گیا، سینئر رہنما، سابقہ سینئر مشیر، سینیٹر اور قانون دان افتخار احمد نےتحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

نجی ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما  افتخار احمد نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا  کہ عمران خان مضبوط حکمران ہیں انکی جماعت میں میری شمولیت سے ان کی قوت میں کوئی خاطر خواہ فرق نہیں پڑنا لیکن میں اپنےا س عمل سے  دنیا کے طول و ارض میں موجود اپنے تعلیم یافتہ اور ذی شعور دوستوں میں احساس پیدا کرنا چاہتا ہوں کہ جب ہمارے ملک پر کرپٹ مافیا اور عوام کا خون چوسنے والی جونکیں حملہ آور ہوں تو ایک نکڑ پر کھڑے تماشائی بن کرنہیں رہنا چاہیے۔

https://www.city42.tv/uploads/digital_news/2022-03-26/news-1648291323-7281.gif

وزیر مملکت فرخ حبیب نے بیرسٹر افتخار احمد کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کیا ہے۔ فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی دیانت اور اصول پسندی  دنیا بھر میں مثال بن چکی ہے، باشعور طبقہ وزیر اعظم عمران خان کے پیغام پر لبیک کہہ رہا ہے، 27 مارچ کا جلسہ قومی فساد کی سیاست کے خلاف  فیصلہ دے گا۔