ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عائشہ گلالئی کاایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے رابطہ

عائشہ گلالئی کاایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے رابطہ
کیپشن: Ayesha Gula lai Contact FIA Cyber Wing
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:تحریک انصاف کی سابقہ رکن اسمبلی عائشہ گلالئی نے ایف آئی اے سائبر کرائم پشاور سے رابطہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عائشہ گلالئی نے ایف آئی اے سے رابطہ کیا ہے کہ ان کے نام سے فیک ٹویٹر اکاونٹ بنا کے سیاسی رہنماوں کے خلاف غیر اخلاقی میسجز کیے جارہے ہیں۔

عائشہ گلالئی نے سائبر کرائم ونگ میں موقف اختیار کیا ہے کہ میرے نام سے جو کوئی بھی فیک ٹویٹر اکاونٹ چلا رہا ہے وہ مجھے بدنام کرنے کی کوشش کررہا ہے، عائشہ گلالئی نے ایف آئی اے سے استدعاکی ہے کہ فیک اکاونٹ کو فوری بلاک کرکے اسے چلانے والے کو گرفتار کیا جائے ۔ عائشہ گلالئی کے مطابق ان کا اکاونٹ صرف وزیر گلالئی کے نام سے ہے باقی سب جعلی ہیں۔