رائیونڈ، کھیتوں سے خاتون کی تشدد زدہ برہنہ لاش برآمد

رائیونڈ، کھیتوں سے خاتون کی تشدد زدہ برہنہ لاش برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائیونڈ(عابد چودھری) رائیونڈ کے علاقہ دھوندے روڈ پر کھیتوں سے خاتون کی تشدد زدہ برہنہ لاش برآمد ہوئی، پولیس نے ضروری کارروائی کیلئے مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔

لاہور میں ڈکیتی چوری کے ساتھ ساتھ خواتین اور کم سن بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات بھی بڑھنے لگے، آج حوا کی ایک اور بیٹی درندگی کے بھینٹ چڑھ گئی،   رائیونڈ کے علاقے دھوندے روڈ کے قریب خاتون کی برہنہ لاش برآمد ہوئی جسے بہیمانہ طریقے سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ مبینہ زیادتی کا بھی نشانہ بنایا گیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اورجائے وقوعہ سے  شواہد اکٹھے کر کے مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی البتہ مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer