سونا سستا یا مہنگا؟ جانئے

سونا سستا یا مہنگا؟ جانئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:رواں کاروباری ہفتے کے چوتھے دن سونے کی قیمت میں 2500  سو روپے کا اضافہ دیکھا گیا، تاہم تاحال سونا بلند ترین سطح پر ہونے کے باعث متوسط طبقے کی پہنچ سے تاحال باہر ہے۔

 تفصیلات کے مطابق دو روز کے دوران سونے کی قیمتوں میں 2500 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 95ہزار روپے کا ہوگیا اور 22 قراط فی تولہ سونا 87083 روپے کا ہوگیا اور 10 گرام چاندی 950 روپے کی ہوگئی۔تاہم سونے کی قیمتیں تاحال بلند ترین ہونے کے باعث متوسط طبقہ سونا خریدنے سے گریزاں ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ سونے کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتیں اور قوت خرید میں کمی نے انہیں صرافہ بازاروں سے دور کردیا ہے۔

  یاد رہے کہ کورونا وائرس کا خطرہ  ہونے کی وجہ سے صرافہ  بازار ہفتہ بھر کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا  تھا اور کہا گیا تھا کہ صرافہ بازار اور مارکیٹس  اگلے سوموار کو کھلیں گے۔چیرمین لاہور ڈویژن صرافہ مارکیٹس محمد احمد نے سرکلر جاری کر دیا  تھا، محمد احمد  کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کا خطرہ برقرار رہا تو مزید ایک ہفتہ بند رکھیں گے۔

یاد رہے کہ پنجاب  حکومت نے  صوبے میں دو ہفتے کیلئے لاک ڈاون کا اعلان  کردیا تھا، فیصلہ کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، میڈیکل سٹور اور اشیائے خورونوش کی دکانیں کھلی رہنے کا کہا گیا تھا۔

Shazia Bashir

Content Writer