حفاظتی اقدامات کرکے کورونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے :ناصر چنیوٹی

حفاظتی اقدامات کرکے کورونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے :ناصر چنیوٹی

 (زین مدنی )سٹیج کے نامور کامیڈین اداکار ناصر چنیوٹی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاو کئی زندگیاں بچا سکتا ہے ۔سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کا تدارک بہت ضروری ہے کیونکہ جس طرح سے پھیل رہا ہے حالات مزید خراب ہوں گے ۔

ناصر چنیوٹی نے ہاتھ جوڑ کر عوام سے اپیل کی ہے کہ خدارا کرونا وائرس سے بچاو کے لئے احتیاطی تدابیر استعمال کریں اور خود کو گھروں میں محفوظ رکھیں اگر آپ خود کو محفوظ نہیں رکھ سکیں گے تو یہ مزید خطرہ بن جائے گا ۔ ناصر چنیوٹی نے کہا کہ صفائی کا خاص خیال رکھیں اور رش والی جگہ پر جانے سے قبل ماسک کا استعمال کریں تاکہ آ پ بھی محفوظ رہیں اور دوسرے بھی محفوظ رہیں ۔ ناصر چنیوٹی نے مزید کہا کہ جو غلطیاں دیگر ممالک نے کیں پاکستانیوں کو نہیں کرنی چاہیے