ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایچ اے ملازمین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے بڑا مطالبہ کردیا

پی ایچ اے ملازمین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے بڑا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( در نایاب ) تین ماہ کی تنخواہوں سے محروم پی ایچ اے ملازمین کا صبر کا پیمانہ لبریز، ڈی جی پی ایچ اے کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے ڈیلی ویجز ملازمین تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔ ملازمین کی جانب سے ہیڈ آفس ریس کورس جیلانی پارک کے باہر تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے احتجاج کیا گیا۔ ذوالفقار لیبر یونین کے عہدیداروں نے بھی احتجاج میں شرکت کی۔ ملازمین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے کرپٹ افسران کو پی ایچ اے سے فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔