’’وسیم اکرم‘‘میں پھرتی آگئی، باؤنسر مارنے لگے

’’وسیم اکرم‘‘میں پھرتی آگئی، باؤنسر مارنے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وسیم اکرم میں پھرتی آگئی، بائونسر مارنے لگے، وزیر اعظم کے’’ وسیم اکرم‘‘ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے فعال،نئے اضلاع بنانے کیلئے کمیٹی بنادی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح  کے اجلاس میں  پنجاب بھر میں انتظامی بنیادوں پر نئے ا ضلاع بنانے کاجائزہ لے رہے ہیں۔ عثمان بزدار چیف سیکرٹری کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی انتظامی بنیادوں پر نئے ا ضلاع بنانے کا جائزہ لے گی۔گڈ گورننس اور پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری لا کر رہیں گے ۔ پولیس اور انتظامیہ کے افسران حکومت کے دست وبازؤ ہیں ۔ عثمان بزدار   نے کہا ہے کہ عوام او رعوامی نمائندو ں سے مضبوط رابطے قائم کئے جائیں۔ پنجاب کے ہسپتالوں میں بہتری حکومت کی ترجیحات میں اولین ہے۔پولیس ، صحت اور تعلیم کے شعبوں کو خوب سے خوب تر بنا کر عوام کی زندگیوں میں حقیقی تبدیلی لا کر رہیں گے۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی کی روایات کے برعکس انتظامیہ سیاسی طو رپر آزاد اور فیصلے کرنے میں خود مختار ہے، انتظامیہ اور پولیس کو خود مختاری دینے کی ایسی مثال نہ پہلے تھی نہ آئندہ نظر آئے گی،صرف رویے بدلنے سے سروس ڈلیوری میں بہتری آنا شروع ہوجائے گی،ڈی سی اور ڈی پی او میری ٹیم کا حصہ ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا ہے کہ عوام کی خدمت کرنے والوں کے ساتھ کھڑا ہوں گا ،وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق غریب عوام کو ریلیف دیناہے اور تبدیلی لاکر دکھانی ہے ،گڈگورننس سے واضح تبدیلی نظر آنی چاہیے تاکہ دوسرے صوبے پنجاب کی مثال دیں۔ڈپٹی کمشنر او رڈی پی او کو ایک ہی بیج پر ہونا چاہیے، عدم تعاون کا رویہ قطاً برداشت نہیں۔چھے نتائج اور بہترین سروس ڈلیوری کیلئے پولیس اور انتظامیہ کو مل جل کر ایمانداری سے کام کرنا ہو گا۔ 

ترقیاتی منصوبوں کی نسبت انتظامیہ کے رویے بدلنے کا اثر دیر پا ہوتا ہے ۔پنجاب کو گڈ گورننس کے لحاظ سے ماڈل صوبہ بنائیں گے ۔پنجاب بھر میں بغیر اطلاع دورے کر کے سروس ڈلیوری کا خودجائزہ لوں گا ۔عوام کے مسائل جاننے اور ان سے براہ راست رابطے کے لئے جدید آئی ٹی نظام سے بھی مدد لی جائے گی ۔چیف سیکرٹری کی پبلک سروس ڈلیوری اور گڈ گورننس کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ اضلاع میں ڈی سی ، ڈی پی او اور محکموں کے سربراہان باقاعدگی سے کھلی کچہریاں لگائیں۔ چیف سیکرٹری   کمشنر او رآر پی او متعلقہ ضلع کی کھلی کچہری میں شرکت کریں گے ۔ چیف سیکرٹری   محکمہ مال عوام کو ریلیف دینے کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے۔

چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، آئی جی پنجاب ،ترجمان وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر شہباز گل ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز ، سرگودھا او رفیصل آباد ڈویژن کے کمشنرز، آر پی آوز ، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کی اجلاس میں شرکت کی۔
 

Shazia Bashir

Content Writer