ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیب کا کیپٹن صفدر، علی جہانگیر کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

نیب کا کیپٹن صفدر، علی جہانگیر کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ:چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس کیپٹن صفدر کے خلاف مختلف کیسز میں انکوائری اور علی جہانگیر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں کیپٹن صفدر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور خصوصا مانسہرہ میں 300 کنال زمین، 30 کنال پلاٹ، ایک کنال کا گھر، ٹائون شپ مانسہرہ میں فلور مل کے مبینہ الزامات کی جانچ پڑتال کا حکم دیا۔

کیپٹن صفدر کو 9 ارب روپے کے غیر قانونی ٹھیکوں کے الزام کی جانچ پڑتال کا بھی حکم دیا گیا،اس کے علاوہ اجلاس میں میسزر ایز گارڈن اور ایگری ٹیک لمیٹڈ و دیگر کے خلاف انکوائری، جبکہ احمد ہمایوں شیخ اور علی جہا نگیر صدیقی کے نام ای سی سیل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔