سٹی 42 : سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کربلا گامے شاہ مرکزی جلوس کا وزٹ کیا۔ سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب مرکزی جلوس کے اختتام تک موجود رہیں اور سیکورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کی ۔
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ یوم عاشور کے تمام مرکزی عزاداری جلوس سکیورٹی اداروں کے حفاظتی حصار میں پرامن طور پر رواں دواں ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے تحت صوبہ بھر میں مجالس اور عزاداری جلوسوں کے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے گئے۔ سیف سٹیز پراجیکٹس کی بدولت تمام عزاداری جلوسوں اور مجالس کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ یقینی بنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب تمام اضلاع کے جلوسوں اور مجالس کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹس حاصل کر رہی ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی قیادت میں پرامن اور محفوظ یوم عاشور کا انعقاد یقینی بنایا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر عاشورہ محرم الحرام کے کے مؤثر انتظامات کیے گئے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر محرم الحرام کے دوران عزاداروں کے لیے سیکیورٹی، صفائی، میڈیکل کیمپس اور سبیلوں کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔
وزیر اعلی پنجاب کی قیادت میں صوبائی وزرا اور انتظامی افسران فیلڈ میں موجود رہ کر جلوسوں کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے پانی اور عرقِ گلاب کا چھڑکاؤ جاری ہے۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار جدید واٹر اور ایئر اسپرے گاڑیوں کے ذریعے گرمی کی شدت کم کرنے کے اقدامات کئے گئے۔ عزاداروں اور زائرین کی سہولت کے لیے ٹھنڈے پانی کی خصوصی سبیلیں قائم کی گئی۔ پہلی بار تھری لیئر فول پروف سیکیورٹی کے ساتھ QR کوڈ پینک بٹن بھی لگایا گیا تاکہ عزادار فوری مدد مانگ سکیں۔
سینئر وزیر پنجاب نے کہا کہ ڈرون کیمروں سے صوبے بھر میں جلوسووں کی سرویلینس کی گئی۔ عزاداروں کے لیے جگہ جگہ شربت اور ٹھنڈے پانی کی سبیلیں لگائی گئیں۔ انہوں نے کہاکہ سموک گنز کے ذریعے پانی کا چھڑکاؤ کیا گیا تاکہ جلوس کے شرکاء کو گرمی کی شدت سے بچایا جا سکے۔
عزاداروں کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا محرم کے انتظامات پر شکریہ اداکیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر پنجاب حکومت کے انتظامات واقعی قابلِ تعریف ہیں ۔