ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین کے بڑے بینکوں نے ریٹیل گولڈ ٹریڈنگ سروسز بند کرنے کا اعلان کر دیا

 چین کے بڑے بینکوں نے ریٹیل گولڈ ٹریڈنگ سروسز بند کرنے کا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چین کے بڑے بینکوں نے قیمتی دھاتوں خصوصاً سونے اور چاندی کی ریٹیل ٹریڈنگ سے متعلق خدمات محدود یا بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد عالمی گولڈ مارکیٹ میں ہلچل دیکھنے میں آ رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق چین کے سب سے بڑے بینک انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا (ICBC) سمیت دیگر بڑے مالیاتی اداروں نے ایسے اقدامات شروع کیے ہیں جن کے تحت ریٹیل صارفین کے لیے قیمتی دھاتوں کی خرید و فروخت میں سہولت فراہم کرنے والی خدمات ختم کی جا رہی ہیں۔

بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 24 جولائی کو سیٹلمنٹ کے بعد انٹرمیڈیٹری خدمات بند کر دی جائیں گی، جبکہ موجودہ صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی پوزیشنز فروخت کر کے یا بند کر کے مارکیٹ سے نکل جائیں۔

 یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ چند ماہ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں طویل عرصے تک جاری رہنے والی ریلی کے بعد نمایاں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے، جس سے مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔

 ماہرین کے مطابق چین کے بڑے بینکوں کا یہ فیصلہ ریٹیل گولڈ ٹریڈنگ کے لیے ایک بڑا دھچکا ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ اس سے انفرادی سرمایہ کاروں کی رسائی محدود ہو جائے گی اور عالمی سطح پر بھی سونے کی طلب پر اثر پڑ سکتا ہے۔

 مزید بتایا جا رہا ہے کہ یہ اقدام مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی وولٹیلٹی (اتار چڑھاؤ) اور مالی خطرات کو کنٹرول کرنے کی پالیسی کا حصہ ہے۔

 گولڈ مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چین کے بینکوں کا یہ قدم عالمی سونے کی قیمتوں اور سرمایہ کاری کے رجحانات پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے۔