قیصر کھوکھر : کیبنیٹ کمیٹی کا محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم کا دورہ ،کیبنیٹ کمیٹی نے جمعہ کی نماز کےحوالےسے پولیس کو ہدایات دیں ۔
صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق اور بلال یاسین نے محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ اس موقع پرہوم سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی بھی ہمراہ تھے ۔خواجہ سلمان رفیق نے کنٹرول روم سے پولیس اور دیگر اضلاع کی انتظامیہ سے رابطہ کیا ۔ کیبنیٹ کمیٹی نے مساجدکمیٹی اور شیعہ علماء کرام سے بھی رابطہ کیا اور جمعہ کی نمازکے حوالے سے پولیس کو ہدایات دیں ۔کیبنیٹ کمیٹی نے اضلاع کےکنٹرول روم سے یوم عاشور کے انتظامات پر فیڈ بیک لیا ۔ہوم سیکرٹری پنجاب نے کیبنیٹ کمیٹی کو یوم عاشور کے جلوسوں اور نماز جمعہ کےانتظامات پر بریف کیا۔