ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرندوں کی بھرمار، لاہور ائیرپورٹ صبح کے اوقات میں بند رکھنے کا فیصلہ

پرندوں کی بھرمار، لاہور ائیرپورٹ صبح کے اوقات میں بند رکھنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سعید احمد:  لاہور ائیرپورٹ حکام نے پرندوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث پروازوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے 1 جولائی سے 15 ستمبر تک روزانہ صبح 5 سے 8 بجے تک ائیرپورٹ بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

مون سون سیزن میں ائیرپورٹ کے اطراف میں پرندوں کی موجودگی کا مسئلہ بڑھتا جارہا ہے جس کی وجہ سے ائیرپورٹ کو صبح کے اوقات میں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا،لاہور ائیرپورٹ رن وے کو مخصوص اوقات میں بند کرنے کے حوالے سے اجلاس منعقد کیاگیا۔

تمام ائیرلائینز کو پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کی ہدایات کی گئی،ائیرلائینز انتظامیہ لاونج کی استعداد کے حساب سے اپنی پروازوں کو ایڈجسٹ کریں،چیک اِن کی دستیابی اور ائیرکرافٹ پارکنگ بے کو مدنظر رکھتے ہوئے فلائیٹ شیڈول کو مرتب کیا جائے۔