تمام حجاج کو خیموں میں پہنچانےکےبعد وزارت کےحکام خیموں میں جائیں گے، طلحہ محمود 

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود منیٰ پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود کی منی خیمہ میں وزارت مذہبی امور حکام سے ملاقات۔

وفاقی وزیر نے منیٰ میں  پاکستانی حجاج سے ان کے خیموں میں جا کر ملاقات کی اور ان کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا حال دریافت کیاْ

وفاقی وزیر طلحہ محمود نے وزارت مذہبی امور حکام سے حج مشن سے متعلق بریفنگ لی ۔

وفاقی وزیر طلحہ محمود نے کہا کہ حجاج کرام کو سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

فریضہ حج کی طرح حجاج کرام کی خدمت کو بھی ہم نے ضروری سمجھنا ہے۔  انہوں نے وزارت مذہبی امور کے منیٰ میں تعینات اہلکاروں کو ہدایت کی کہ تمام حجاج کو خیموں میں پہنچانےکےبعد وزارت کےحکام خیموں میں جائیں گے۔