ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف بی آر نے معروف ماڈل مہرین سید کے بنک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے

ایف بی آر نے معروف ماڈل مہرین سید کے بنک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی:ایف بی آر کا معروف ماڈل مہرین سید کے گرد گھیرا تنگ، کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس نے تیرہ لاکھ نوے ہزار روپے کی عدم ادائیگی پر سپر ماڈل مہرین سید کے بنک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے۔

ایف بی آر نے معروف ماڈل مہرین سید کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے ہیں۔ ایف بی آر کے مطابق سپرماڈل مہرین سید کے ذمے سال دوہزار پندرہ کے انکم ٹیکس بقایہ جات کی مد میں13لاکھ  90ہزار روپے واجب الادا تھے۔ کارپوریٹ آر ٹی او کی ٹیم نے کمشنران لینڈ ریونیو سعدیہ صدف گیلانی کی ہدایت پر ایم سی بی مین مارکیٹ گلبرگ برانچ میں مہرین سید کے اکاؤنٹس منجمد کر دیئے ہیں۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:فلمسٹارارباز خان کو اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر جرمانے کا نوٹس جاری

ایف بی آر کی ٹیم میں ایڈیشنل کمشنر فوزیہ عادل، اسسٹنٹ کمشنرعلی نور، انسپکٹرعمران زیدی اور کاشف محمود شامل تھے۔ مہرین سید کے اکاؤنٹس سے تاحال ریکوری نہیں ہو سکی ہے۔ ایف بی آر نے مہرین سید کے مزید اکاؤنٹس کا سراغ لگانے کیلئے کارروائی شروع کردی ہے