سٹی 42: چکوال میں راولپنڈی روڈ پر کوہ نور مل کے قریب واقع تالاب میں نہاتے ہوئے دو نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو 1122 نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں کی لاشیں تالاب سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 18 سالہ عرفان ولد محمد یوسف اور 17 سالہ دانش ولد طارق محمود کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں نوجوان کوہ نور مل، چکوال کے رہائشی تھے۔
واقعے کے بعد ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے، جبکہ حادثے سے علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہو گئی۔