ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیپلز پارٹی لاہور کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری سید حسن عباس کے والد انتقال کر گئے

پیپلز پارٹی لاہور کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری سید حسن عباس کے والد انتقال کر گئے
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابوبکر ارشد: پیپلز پارٹی لاہور کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری سید حسن عباس کے والد سید اظہر عباس انتقال کر گئے۔

سید اظہر عباس کے انتقال پر پیپلز پارٹی کی قیادت نے سید حسن عباس اور ان کے اہلِ خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و حوصلے کی دعا کی۔

پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف اور جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے سید حسن عباس سے اظہار افسوس کیا اور اہلِ خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

پیپلز پارٹی لاہور کے ضلعی صدر فیصل میر اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عائشہ شوکت نے بھی مرحوم کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار یکجہتی کیا۔