ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانگا منڈی: معمولی تلخ کلامی پر فوڈ پوائنٹ پر فائرنگ کرنیوالے ملزم 24 گھنٹوں میں گرفتار

مانگا منڈی: معمولی تلخ کلامی پر فوڈ پوائنٹ پر فائرنگ کرنیوالے ملزم 24 گھنٹوں میں گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:مانگا منڈی کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر فوڈ پوائنٹ پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزم علی حیدر اپنے گھر کو تالے لگا کر فرار ہو گیا تھا۔ تاہم مانگا منڈی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو قصور سے گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول اور گولیاں بھی برآمد کر لی گئی ہیں، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

ایس پی صدر نے بروقت اور مؤثر کارروائی پر ایس ایچ او مانگا منڈی اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔