ثمرہ فاطمہ:شہر میں آج مطلع ابر آلود ہے اور بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں، جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آج بھی شہر میں مختلف علاقوں میں بارش کا امکان موجود ہے۔
محکمۂ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آج کے دوران درجہ حرارت کم سے کم 26 اور زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔
ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہوا 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔
ماہرینِ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسمی صورتحال سے متعلق تازہ ترین معلومات پر نظر رکھیں۔
دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے،جڑواں شہروں میں بھی وقفے وقفے سے بارش سے ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا،محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے