ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینئر اداکار عاصم بخاری صحت یابی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج

سینئر اداکار عاصم بخاری صحت یابی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سینئر اداکار عاصم بخاری کو صحت یابی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ۔

اداکار عاصم بخاری کی صحت سے متعلق بتایا گیا ہے کہ دل کا دورہ پڑنے سے ان کے پھیپھڑوں میں پانی بھر گیا تھاتاہم اب اداکار مکمل صحت یاب ہوگئے ہیں اور انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سینئر اداکار عاصم بخاری کو دل کا دورہ پڑا جس پر انہیں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور منتقل کیا گیا۔

یاد رہے کہ عاصم بخاری پاکستان کی شوبز انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہیں جنہوں نے پاکستانی ڈراموں، فلموں اور تھیٹر میں کام کیا جب کہ وہ ایک ادیب اور شاعر بھی ہیں۔