ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 9 ملزمان گرفتار

غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 9 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایف آئی اے پشاور زون نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 9 ملزمان گرفتار کرلیے۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد حمزہ خان ، محمد یٰسین ، امداد اللہ اور دانش جمیل، موصم ، محمد ابرار، ذاکر علی،  محمد علی اور حق نواز شامل ہیں، جنہیں پشاور ، نوشہرہ ، مردان اور لوئر دیر کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ چھاپہ مار کاروائیوں میں ملزمان سے بھاری مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی، ملزمان سے مجموعی طور 34 لاکھ 60 ہزار روپے برآمد کی گئی، جبکہ غیر ملکی کرنسی کی مد میں 9300 سعودی ریال ، 500 اماراتی درہم ،  1250 قطری ریال  اور 750 افغانی بھی برآمد ہوئے ۔ اس کے علاوہ ملزمان سے حوالہ ہنڈی سے متعلق رسیدیں اور دیگر شواہد بھی برآمد کر لیے گئے ۔ 

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کرنے اور حوالہ ہنڈی میں ملوث پائے گئے ۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔