وقاص احمد:شیراکوٹ کےعلاقےمیں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے شہری زخمی ہو گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق زخمی کی شناخت عتیق الرحمان کے نام سے ہوئی،فائرنگ کے بعد موٹرسائیکل سوارموقع سےفرار ہو گیا،زخمی کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا،نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے شہری زخمی ہوا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کی تلاش کیلئے کوشش کی جارہی ہے، زخمی شہری کی حالت خطرے سے باہر ہے،پولیس نے ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرلیا۔