ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

5 سال قبل اغوا ہونے والی لڑکی کی بازیابی کیلئےدائر درخواست 30 جولائی کو سماعت کیلئے مقرر

 5 سال قبل اغوا ہونے والی لڑکی کی بازیابی کیلئےدائر درخواست 30 جولائی کو سماعت کیلئے مقرر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے 5 سال قبل اغوا ہونے والی لڑکی کی بازیابی کیلئےدائر درخواست 30 جولائی کو سماعت کیلئے مقرر کردی ،عدالت نے مغوی کی عدم بازیابی پر آر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ کو طلب کررکھاہے ۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم ، شہری سلمان ارشد کی درخواست پر 30 جولائی کو سماعت کریں گی ، پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل وقاص عمر پیش ہوں گے،درخواستگزارنے اپنی ہمشیرہ دیبا ارشد کے اغوا کا مقدمہ چار مارچ 2020 کو درج کروایا جبکہ درخواستگزارنے اپنی بہن کی بازیابی کیلئے 2021 کو ہائیکورٹ سے رجوع کیا،گزشتہ سماعت پر ڈی پی او گجرات ریاض احمد چیف جسٹس ہائیکورٹ کے روبرو پیش ہوئے تھے، لیکن عدالت کو مطمئن نہیں کرسکے تھے ،عدالت نے کیس کی سماعت 30 جولائی کو مقرر کرتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ کو طلب کرتے ہوئے سماعت 30 جولائی کیلئے ملتوی کی ۔

Ansa Awais

Content Writer