ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور رنگ روڈ پر 6مقامات پر جدید ریسٹ ایریاز بنانے کا فیصلہ

لاہور رنگ روڈ پر 6مقامات پر جدید ریسٹ ایریاز بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 دورِ نایاب :لاہور رنگ روڈ پر سفر کرنے والوں کے لیے بڑی سہولت،6 مقامات پر اسٹیٹ آف دی آرٹ ریسٹ ایریاز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

لاہوررنگ روڈپرسفرکرنےوالوں کی سنی گئی ،رنگ روڈپر 6مقامات پراسٹیٹ آف دی آرٹ ریسٹ ایریازبنانےکافیصلہ

رنگ روڈاتھارٹی لیزکےتحت ریسٹ ایریازسائٹس کومالی طورپرمستحکم افرادوکمپنیوں کودیگی،رنگ روڈاتھارٹی نےلیزایگریمنٹ ڈرافٹ اورماہانہ آمدن کاتخمینہ لگانےکاکام مکمل کرلیا۔

لاہوررنگ روڈ پر 6سائٹس کو آئندہ چند روز میں لیز پر دینے کیلئے پیشکش طلب کرلی جائیں گی،کم سےکم ساڑھے 4 اور زیادہ سے زیادہ 5 کنال کی سائٹس رکھی گئی ہیں،ایک سائٹ پر پٹرول پمپ ، ٹک شاپ ، مسجد ، ریسٹ رومز ، فوڈ پوائنٹس بنیں گے،اڈا پلاٹ ، ہلوکی ، کماہاں ، ایئرپورٹ کے بالمقابل ، محمود بوٹی سائٹس شامل ہیں۔

رنگ روڈ اٹھارٹی 6 سائٹس کو کامیاب لیز کرنے پر سالانہ 20کروڑسےزائدآمدن حاصل کریگی۔

  رنگ روڈ اتھارٹی  کے مطابق لیزایگریمنٹ پرحتمی کام جاری  ہے،سائٹ سلیکشن مکمل کرلی گئی ہے۔