ایک ہی ملزم کیخلاف ویزہ سکینڈل کے 30 سے زائد مقدمات کی سماعت

 ایک ہی ملزم کیخلاف ویزہ سکینڈل کے 30 سے زائد مقدمات کی سماعت
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین : ایک ہی ملزم کیخلاف ویزہ سکینڈل کے 30 سے زائد مقدمات کی سماعت ،سپیشل سینٹرل کورٹ نے ملزم ثاقب رضا بخاری کو جیل سے فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کر لیا ۔

عد الت نے 9 اگست کو ملزم ثاقب رضا بخاری کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کیا ہے ۔ملزم کیخلاف ایف آئی اے نے مقدمات کا چالان جمع کرا دیا ہے ۔ملزم کو جیل سے عدالت پیش کیا گیا ۔ملزم کو چالان کی کاپیاں دی گئیں۔ سپیشل سینٹرل کورٹ کے جج بخت فخر بہزاد نے سماعت کی ۔

ملزم ثاقب رضا بخاری کیخلاف ایف آئی اے نے ویزا سکینڈل کے 30 سے زائد  مقدمات درج کر رکھے ہیں ۔ملزم پر شہریوں کو بیرون ملک بھیجنے کے نام پر کروڑوں روپے لوٹنے کا الزام ہے۔