ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ کے فیصلے پر حمزہ شہباز کا رد عمل آ گیا

حمزہ شہباز،رد عمل،عدالتی کارروائی،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب،سٹی42
کیپشن: Hamza shabaz,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم)سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد  سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازشریف کاکہناہےکہ عوام کے ووٹوں سے منتخب حکومت پر شب خون مارا گیا، عدالتی کارروائی اور فیصلہ متنازع ہے،ہماری فل کورٹ کی استدعا کو بھی نامنظور کر کے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔
 حمزہ شہبازشریف نےکہاکہ ہماری فل کورٹ کی استدعا کو بھی نامنظور کر کے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے،جسٹس منیر اور مولوی مشتاق کی بدروحیں آج بھی عوام کی امنگوں پر ڈاکے ڈال رہی ہیں،بھٹو کو پھانسی دینے والے ججوں نے بعد میں پچھتاوے کا اظہار کیا لیکن ملک کو ہونے والےنقصان کی تلافی نہ ہوسکی۔

میری سیاست عہدوں کے لئے نہیں عوام کی خدمت کے لئے ہے،پورے پاکستان نے دیکھا کہ کس طرح غیر آئینی اقدامات کے ذریعے پہلے دن سے ہمیں جائز حق حکمرانی سے محروم رکھنے کی کوشش کی گئی۔

حمزہ شہباز نےکہاکہ تمام مشکلات کے باوجود آٹے پر سبسڈی ، مفت ادویات اور روشن گھرانا مفت بجلی جیسے پروگرامز سے عوام کو ریلیف دینے کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹا سدا بادشاہی اللہ تعالی کی ہے، نہ کسی کی ہار ہمیشہ کی ہے نہ کسی جیت کو دوام حاصل ہےمشن پاکستان کو بچانا ہے اور میں اس سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔