ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ کے حکم کے بعد شہباز شریف نے بھی بڑا فیصلہ کرلیا

Shahbaz Sharif new decision
کیپشن: Shahbaz Sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیراعظم نے کل کابینہ اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس دن دو بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد کیا جائے گا ، پہلی مرتبہ کابینہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے ، قومی اسمبلی کا اجلاس بھی کل شام چار بجے ہو گا۔

تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ کے فیصلے میں حمزہ شہباز شریف وزیراعلیٰ پنجاب نہیں رہے اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے  کل کابینہ اجلاس طلب کر لیا،اجلاس دن دو بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد کیا جائے گا، قومی اسمبلی کا اجلاس بھی کل شام چار بجے ہو گا،پہلی مرتبہ کابینہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں اہم سیاسی فیصلے متوقع ہیں،کابینہ اجلاس کا تاحال ایجنڈا جاری نہیں کیا گیا،کل قومی اسمبلی کا اجلاس بھی شام چار بجے ہو گا،حکومتی ارکان کو قومی اسمبلی اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے خلاف 11 صفحات پر مشتمل فیصلہ سنا دیا، سپریم کورٹ نے  ڈپٹی سیپکر کی رولنگ غیر آئینی قرار دی ہے، حمزہ شہباز نے جو حلف اٹھایا وہ بھی غیر آئینی اور جو کابینہ بنائی گئی وہ بھی غیر قانونی ہے، حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب نہیں رہے، چودھری پرویز الہی نئے وزیراعلیٰ پنجاب بن گئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer