کوک سٹوڈیو اپنے پہلے لائیو کنسرٹ کے لیے تیار

کوک سٹوڈیو اپنے پہلے لائیو کنسرٹ کے لیے تیار
کیپشن: coke studio live concert
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی میوزک شو کوک سٹوڈیو شہر دبئی میں اپنے پہلے لائیو کنسرٹ کے لیے تیار ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق کوک سٹوڈیو کی انتظامیہ کی طرف سے جاری کی گئی پرس ریلیز میں بتایا گیا کہ رواں سال 2022 میں کوک سٹوڈیو نے اپنا پہلا لائیو کنسرٹ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ 14 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ہو گا۔ اس میوزک سیریز نے بہت سے باصلاحیت گلوکاروں اور نغمہ نگاروں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر شہرت دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

یاد رہے کہ کوک سٹوڈیو پاکستان کا مشہور و معروف میوزک شو ہے جسکے کل 14 سیزنز ہیں۔ ہر سیزن میں مشہور موسیقاروں اور گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو دکھایا ہے اور لوگوں کے دلوں پر راج کیا ہے۔اس میوزک شو نے بہت سے باصلاحیت گلوکاروں اور نغمہ نگاروں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر شہرت دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
  کوک سٹوڈیو کے مختلف سیزنز کے گانے بہت مشہور رہے ہیں جس میں آئیمہ بیگ اور ساہر علی بگا کا ”مست ملنگ” ، آتف اسلم کی خوبصورت آواز میں ” تاج دارِ حرم” ، آبدہ پروین کا ” تو جھوم” ، قرۃ العین بلوچ کا ” سمی میری وار ” ، راحت فتح علی خان کا ” آفرین آفرین ” ، آسم ازہر کا ” تیرا وہ پیار ”، علی سیٹھی کا” مسوری” اور اس کے علاوہ بہت سے ایسے گانے جنہوں نے کوک سٹوڈیو کا نام بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ کوک سٹوڈیو کے لائیو کنسرٹ کے لیے بھی بہترین فنکاروں کا انتخاب کیا جائے گا۔

کوک سٹوڈیو کے پروڈیوسر زلفی کا  کہا ہے  کہ  ہم اس لائیو شو کے لیے بہترین فنکاروں اور موسیقی کا انتخاب کر رہے ہیں۔ یہ تجربہ متحدہ عرب امارات کے لیے یادگار ہو گا۔ کوک سٹوڈیو لائیو کنسرٹ کے ٹکٹ 24 اگست سے دستیاب ہوں گے۔