عوام کو سستا چکن فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، محکمہ لائیو سٹاک

عوام کو سستا چکن فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، محکمہ لائیو سٹاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:حکام محکمہ لائیو سٹاک پنجاب  کا کہنا ہے کہ مرغی کی قیمتیں باقاعدہ گٹھ جوڑ کر کے بڑھائی جاتی ہیں۔
حکام محکمہ لائیو سٹاک کے مطابق پولٹری فارمرز اور ٹریڈرز کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز  نے اس گٹھ جوڑ کا سخت نوٹس لیا ہے ۔

حکام محکمہ لائیو سٹاک کا کہنا ہے کہ عوام کو سستا چکن فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ، پولٹری فارمرز اور ٹریڈرز سے سٹاکس کا ڈیٹا منگوا لیا گیا ہے ، مرغی مافیا ملی بھگت سے واٹس ایپ گروپس پر ریٹ نکالتے ہیں ، پچھلے چند روز میں مرغی کی فی کلو قیمت میں 200 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔
ذرائع  کا کہنا ہے کہ کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے مرغی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا اور تمام سٹیک ہولڈرز سے جواب طلب کر لیا ۔