ویب ڈیسک:ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم کو خط لکھ دیا۔
دوست محمد مزاری نے اپنے نام پر جعلی ٹویٹر اکاؤنٹس بند کروانے کےلئے خط لکھا ہے۔ خط میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے بتایا کہ میرے اپنے نام پر صرف ایک ٹویٹر اکاؤنٹ ہے لہذا میرے نام سے بنائے گئے دیگر تمام جعلی کاؤنٹس بلاک کئے جائیں اور جعلی اکاؤنٹس بنانے والوں کے خلاف کارروائی بھی کی جائے۔