سرکاری سکولز کےاساتذہ کیلئے بڑی خوشخبری ۔۔۔

سرکاری سکولز کےاساتذہ کیلئے بڑی خوشخبری ۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب کے سرکاری سکولوں کےاساتذہ کیلئےمائیکروسافٹ365کے5 لاکھ لائسنس کی خریداری،طلبہ کوآن لائن پڑھانےکیلئے اساتذہ کو مائیکرو سافٹ 365 کے استعمال کی ٹریننگ آئندہ ماہ دی جائے گی۔
 تفصیلات کے مطابق محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب کےذیلی ادارے قائد اعظم اکیڈمی فارایجوکیشنل ڈویلپمنٹ کے تحت مائیکروسافٹ365 کےمنصوبہ کو نافذ کیا جا رہا ہے۔ اس کے تحت لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کے پانچ لاکھ اساتذہ کو اس سافٹ ویئر تک رسائی دی جا رہی ہے اور ہر ٹیچر  کو پاسورڈ اور لاگ ان فراہم کیا جا رہا ہے۔

اکیڈمی کے مطابق مائیکروسافٹ کے اس سافٹ ویئر کے تحت اساتذہ بیک وقت 200 طلبہ کی کلاس بھی پڑھا سکتے ہیں جبکہ اس سافٹ ویئر کے ذریعے سے طلبہ  کو اسائنمنٹ بھی دی جا سکے گی۔ اکیڈمی کے مطابق اس سافٹ ویئر پر حکومت نے پیسے خرچ نہیں کیے بلکہ یہ کمپنی کی جانب سے مفت فراہم کیا گیا ہے۔ اکیڈمی اس سافٹ ویئر کے ذریعے سے اساتذہ کی آن لائن ٹریننگ کا بھی بندوبست کرے گی۔