شہر میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ تھم نہ سکا

شہر میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ تھم نہ سکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد حسین ) ای بلڈنگ پلان پروجیکٹ کےفنکشنل ہونے کے باوجود شہر میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ تھم نہ سکا، شہریوں کی غیر قانونی تعمیرات حوالے سے شکایات پر میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ہیڈکوارٹر مزمل اشتیاق نے نوٹس لیتے ہوئے تین روز میں کارروائی کی رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق غیر قانونی تعمیرات سے متعلق شہریوں نے شکایات کے انبار لگائے تو میٹروپولیٹن آفیسر ہیڈکوارٹر مزمل اشتیاق نے غیر قانونی تعمیرات کی بھر مارکا نوٹس لے لیا۔ میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ہیڈ کوارٹر مزمل اشتیاق نے زونل آفیسرز پلاننگ سے تین روز میں رپورٹ طلب کرلی۔

راوی زون، شالامار زون، سمن آباد زون، واہگہ زون اور داتا گنج بخش زون میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق رپورٹ طلب کی۔ علامہ اقبال زون، عزیز بھٹی زون، نشتر زون اور گلبرگ زون میں غیر قانونی تعمیرات کی شکایات پر رپورٹ طلب کی گئی۔

ایم او پلاننگ ہیڈ کوارٹر مزمل اشتیاق نے کہا کہ پابندی کے باوجود غیر قانونی تعمیرات ہورہی ہیں۔ تمام زونز کے میٹروپولیٹن آفیسرز پلاننگ کو غیر قانونی تعمیرات کیخلاف فوری کارروائی کریں۔