محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تاہم وہ ایک روزہ اورٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلتےرہیں گے۔

  فاسٹ باؤلر محمد عامر کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے روایتی فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز تھا، ٹیسٹ کرکٹ سےعلیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2020 کیلئے فارم، فٹنس برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا۔

ایم ڈی پی سی بی   وسیم خان نے کہا کہ محمد عامر کا شمار موجودہ دور کے بہترین ٹیسٹ باؤلرزمیں ہوتا ہے، ٹیسٹ ٹیم گراؤنڈ اور ڈریسنگ روم میں محمد عامر  کی کمی محسوس کرے گی۔

واضح رہے کہ محمد عامر نے جولائی 2009 میں گال ٹیسٹ میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا، محمد عامر نے 36 ٹیسٹ میچوں میں 30 کی اوسط سے 119 وکٹیں حاصل کیں،  ویسٹ انڈیز کیخلاف 44 رنز کےعوض 6 وکٹیں محمد عامر کی بہترین ٹیسٹ باؤلنگ تھی۔

Sughra Afzal

Content Writer