رم جھم سے موسم سہانا، ٹھنڈی ہواؤں اور کالی گھٹاؤں کے ڈیرے

رم جھم سے موسم سہانا، ٹھنڈی ہواؤں اور کالی گھٹاؤں کے ڈیرے

سٹی42: صبح سویرے سے ہی رِم جھم کا سلسلہ جاری ، گرمی کے ماروں نے سکھ کا سانس لیا،  لاہور میں بارش سےموسم سہانا ہوگیا ، شہر میں کالی گھٹاؤں کے ڈیرے ہیں ، ٹھنڈی ٹھنڈی ہواؤں اور حسین موسم نے مزا دوبالا کر دیا۔

آج بھی مطلع ابر آلود رہے گا ٹھنڈی ہواؤں اور کالی گھٹاؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا، محکمہ موسمیات نے بارش کی بھی پیشگوئی کی ہے۔

شازیہ بشیر

Content Writer