جنید ریاض :محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کی تعلیمی کارکردگی کو مؤثر انداز میں مانیٹر کرنے کے لیے بڑا اقدام اٹھایا ہے۔ اس سلسلے میں "ٹیچنگ پریکٹس انالیسس فارم" ایچ آر ایم ایس پورٹل پر لانچ اور فعال کر دیا گیا ہے۔
اس نئے نظام کے تحت تمام اساتذہ کو اپنی تدریسی سرگرمیوں کا ریکارڈ پورٹل پر روزانہ اپلوڈ کرنا ہوگا۔
اساتذہ کو اپنی پڑھائی کی مختصر ویڈیو بھی پورٹل پر جمع کروانی ہوگی، جس کا سائز 5 ایم بی سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق، اس اقدام کا مقصد اساتذہ کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو ڈیجیٹل طور پر محفوظ کرنا اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانا ہے، تاکہ اساتذہ کی تدریسی کارکردگی کا شفاف اور مؤثر تجزیہ ممکن ہو سکے۔