ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرائیویٹ پروگرامزپرپولیس سکیورٹی کیلئےفیس عائدکرنےکامنصوبہ   

پرائیویٹ پروگرامزپرپولیس سکیورٹی کیلئےفیس عائدکرنےکامنصوبہ   
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک )پرائیویٹ پروگرامزپرپولیس سکیورٹی کیلئےفیس عائدکرنےکامنصوبہ تیارکرلیاگیا۔
پولیس نےسکیورٹی فیس سےمتعلق تجاویزآئی جی پنجاب کوبھجوادیں،جس کے تحت پرائیویٹ ایونٹس پر پولیس سکیورٹی اب مفت فراہم نہیں کی جائےگی۔
سال2025 میں لاہورپولیس نے14ہزارسےزائدایونٹس پر سکیورٹی کےانتظامات کیے جن میں زیادہ تر پرائیویٹ، احتجاجی اور ثقافتی پروگرامز شامل تھے۔
آئی جی پنجاب کوبھیجی گئی تجاویز کے مطابق پولیس سکیورٹی سروسز کیلئےباقاعدہ فیس وصولی کا طریقہ کار تیار کیا جائے گا،سکیورٹی فیس کااطلاق شادی ہالز، کنسرٹس، احتجاجی اجتماعات و دیگر تقریبات پر کیا جا سکتا ہے،اس سے حاصل ہونے والی رقم پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر اور سہولیات پر خرچ کی جائے گی۔

پنجاب حکومت کی منظوری کے بعد فیس وصولی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا،لاہور پولیس کے مطابق ایسےاقدام سے سکیورٹی نظام مزید مؤثر بنایا جا سکے گا۔