ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پریس کلب کے انتخابات،جرنلسٹ گروپ نے پھر میدان مار لیا

لاہور پریس کلب کے انتخابات،جرنلسٹ گروپ نے پھر میدان مار لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )پریس کلب لاہور کے سالانہ انتخابات برائے 2026 کے نتائج سامنے آ گئے جس میں جرنلسٹ گروپ نے میدان مار لیا۔

 نتائج کے مطابق جرنلسٹ پینل کے ارشد انصاری 1283 ووٹ لے کر ایک مرتبہ پھر لاہور پریس کلب کے صدر منتخب ہو گئے۔ ان کے مدِ مقابل گرینڈ الائنس کے اعظم چوہدری 711 ووٹ حاصل کر سکے۔

 سینئر نائب صدر کی نشست پر جرنلسٹ پینل کے سلمان قریشی 1125 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ گرینڈ الائنس کی صائمہ نواز 839 ووٹ حاصل کر سکیں۔ نائب صدر کے عہدے پر گرینڈ الائنس کی ناصرہ عتیق 1045 ووٹ لے کر منتخب ہوئیں، ان کے مقابلے میں جرنلسٹ پینل کے مدثر حسین تتلہ 882 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

Caption

جنرل سیکرٹری کے عہدے پر  جرنلسٹ پینل کے افضال طالب 1059 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، ان کے مقابلے میں گرینڈ الائنس کے عبدالمجید ساجد 814 ووٹ جبکہ آزاد امیدوار اعجاز مرزا 103 ووٹ حاصل کر سکے۔

  جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر جرنلسٹ پینل کے عمران شیخ 1002 ووٹ لے کر منتخب ہوئے جبکہ گرینڈ الائنس کے رانا محمد اکرام 959 ووٹ حاصل کر سکے۔ خزانچی کے عہدے پر جرنلسٹ پینل کے سالک نواز 1035 ووٹ لے کر ایک بار پھر کامیاب رہے، ان کے مقابلے میں حسنین چوہدری 926 ووٹ لے سکے۔