اے این پی کے رہنما کا بیٹا اسلام آباد میں قتل

اے این پی کے رہنما کا بیٹا اسلام آباد میں قتل
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (فرزانہ صدیق)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما قطب خان بازئی کے بیٹے کو اسلام آباد میں قتل  کردیا گیا،معمولی تلخ کلامی پر چھبیس سالہ نوجوان بلاور خان کو دوستوں نے فائرنگ کرکے قتل کیا ۔

 اے این پی  رہنما قطب خان بازئی کے بیٹے کی گاڑی ٹیمپرڈ ہونے پر کاروباری دوستوں کے ساتھ چپقلش بھی چل رہی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق تلخ کلامی پر ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے نوجوان کو قتل کر دیا ،شالیمار پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں پانچ نامزد افرادسمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

 چھبیس سالہ نوجوان بلاور خان کوئٹہ سے اسلام آباد گاڑیوں کا کاروبار کرتا تھا، گزشتہ ایک ہفتے سے کاروباری دوستوں کے ہمراہ ایف الیون میں رہائش پذیر تھا،پولیس نےمقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا،شالیمار پولیس نے واقعہ کے حوالے سے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا سلسلہ شروع کر دیا۔