ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹاکر کو پولیس کے ساتھ پنگا لینا مہنگا پڑ گیا

ٹک ٹاکر کو پولیس کے ساتھ پنگا لینا مہنگا پڑ گیا
کیپشن: Tik Tok
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لودھراں میں شہری کو پولیس وین پرکھڑےہوکرٹک ٹاک بنانامہنگاپڑگیا.

دنیاپورپولیس نے وین پرکھڑےہوکر ٹک ٹاک بنانےوالے شیرجوان کو ٹریس کرلیا اورحوالات کی سیرکرادی۔دنیاپورمیں پولیس وین کوخالی کھڑا پاکرایک شہری وین کی چھت پرسوارہوگیااور ٹک ٹاک بنانےلگا پولیس اہلکاروں کوآتےدیکھ کرفرارہوگیا۔
ڈی پی او عبدالروف بابر نے پولیس گاڑی پر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والے معاملے پر نوٹس لیتےہوئے ڈی ایس پی دنیا پور کو فوری طور پرواقعہ کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیااور ٹک ٹاکرکوبھی فوری حراست میں لےلیاگیا.

پولیس کےمطابق ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیاہےواقعہ کی رپورٹ آنے پر غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر