کورونا سے مزید 15افراد جان کی بازی ہارگئے

کورونا سے مزید 15افراد جان کی بازی ہارگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

صبا بجیر : کورونا سے مزید 15افراد جان کی بازی ہارگئے۔ایک دن میں مثبت کیسز کی شرح 10اعشاریہ ایک سات فیصد ریکارڈ۔5ہزار 196 نئے کیس رپورٹ۔ اسسٹنٹ کمشنر مردان ثمن عباس کا کورونا ٹیسٹ مثبت ۔حیدر آباد میں مثبت کیسز کی شرح اکیس فیصد ہو گئی۔

 این سی او سی کی جانب سے کورونا کے نئے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 5 ہزار 196نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ کورونا کیسز کی مثبت شرح 10 اعشاریہ 17 فیصد رہی. اس وقت 1 ہزار 200افراد اسپتالوں میں تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں.  اب تک کورونا سے متاثرہ لوگوں کی تعداد 13 لاکھ 81 ہزار 152 ہوگئی
کورونا سے اموات کی تعداد 29 ہزار 122 ہوگئی سب سے زیادہ اموات پنجاب میں رکارڈ کی گئی پنجاب میں 13 ہزار سے زائد اموات رکارڈ کی گئی جب کہ دوسرے نمبر پر سندھ میں اموات رکارڈ کی گئیں