ڈی سی کی سرزنش کے بعد افسران کیلئے ڈریس کوڈ جاری

ڈی سی کی سرزنش کے بعد افسران کیلئے ڈریس کوڈ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر سرکاری افسران کےلئے ڈریس کوڈ جاری کر دیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض  کی سرزنش کے بعد پنجاب حکومت نے عدالتوں کیلئے ڈریس کوڈ جاری کر دیا، افسروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ جب عدالتوں میں پیش ہوں تو آپ کے لباس میں تہذیب جھلکے، فارمل لباس میں جائیں، سوٹ پہنیں، اگر نہیں ہے تو پنیٹ شرٹ پہنیں اور قیمض کے تمام بٹن بند کریں، شلوار قمیض پہنیں تو ویس کوٹ بھی پہنیں۔

پنجاب حکومت کی جانب سےجاری نوٹیفیکیشن سپریم کورٹ کے حکم پر جاری کیا گیا ہے، جس میں عدالت عظمی نے ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک کے عدالت میں غیر رسمی لباس میں پیش ہونے پر نوٹس لیا تھا اور چیف سیکرٹری کو حکم دیا تھا کہ افسران کے عدالتوں میں لباس کے حوالے سے ایس او پی جاری کریں۔

حکومت پنجاب نے عدالتوں میں پیش ہونے کے لیے افسران کے لئے کلوز کالر شرٹ اور ٹائی ، شلوار قمیض اور ویس کوٹ پینا لازمی قرار دیا ہے۔ افسران کو بند جوتے پہننے کا بھی کہا گیا ہے۔ حکومت پنجاب نے تمام افسران کو یہ ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer