لاہور میں 289 ٹریفک حادثات، 312 افراد زخمی

لاہور میں 289 ٹریفک حادثات، 312 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : شہر لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 289 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ۔ 
ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 289 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، ان حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 312 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 108شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 204معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی ۔ 
 ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات تیز رفتاری ،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔