معروف اداکار کورونا کا شکار

معروف اداکار کورونا کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستانی  معروف ڈرامہ سیریل 'خالی ہاتھ' میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار علی عباس بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار علی عباس نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ علی عباس نے بتایا کہ 'کبھی کبھی اپنی مصروف ترین زندگی پر روشنی ڈالنا کافی ضروری ہوتا ہے اور مجھے اگلے 15 دنوں کے لیے یہ موقع ملا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 'میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور مجھے آپ سب کے پیار اور دعاؤں کی ضرورت ہے'۔

اداکار علی عباس کی اس پوسٹ کے بعد شوبز انڈسٹری کی متعدد خصیات سمیت ان کے چاہنے والوں کی جانب سے ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer