ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف جسٹس کا سول اپیلوں کو تین ماہ میں نمٹانے کا حکم

چیف جسٹس کا سول اپیلوں کو تین ماہ میں نمٹانے کا حکم
کیپشن: City42 - Lahore High Court, Chief Justice
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم احمد خان  نے ضلعی عدالتوں کو سول مقدمات کی اپیلوں کو تین ماہ میں نمٹانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کو ضلعی عدالتوں سے موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق پنجاب بھر میں اس وقت 33 سو سے زائد اپیلیں زیر التواء ہیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم احمد خان نے گزشتہ برس 30 ستمبر 2018 تک دائر تمام سول رویژنز اور سول اپیلوں کے 30 اپریل تک فیصلے کرنے کا حکم دیا ہے۔ صوبے بھر کے تمام ایڈیشنل ججز کو سول رویژنز اور سول اپیلوں کے قانون کے مطابق جلد فیصلے کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 چیف جسٹس نے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس فیصلے بارے اپنے متعلقہ ایڈیشنل سیشن ججز کو آگاہ کریں، سیشن ججز ایڈیشنل سیشن ججز کی پندرہ روزہ کارکردگی رپورٹس بھی ارسال کریں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ  تمام معمولی جرائم کے فوجداری مقدمات کو تین ماہ میں نمٹانے کا حکم بھی دے چکے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer