سٹی 42: طارق فضل چودھری نے کہا انشاء اللہ دنیا کے دیگر ممالک کی طرز پر جلد اسلام آباد کی الگ سے اسمبلی بنائی جائے گی۔
طارق فضل چودھری نے کہا گورننس ماڈل پر ہونے والے سیمنار میں اسلام آباد کے حوالے سے اہم فیصلہ ہوا بلکہ یہ تاریخ ساز ہے ، این ایف سی سے باقاعدہ اسلام آباد کے حصے کا مطالبہ کیا گیا اور میں نے یہ بھی ڈیمانڈ کی کہ وفاقی حکومت کو این ایف سی سے حصہ دیا جائے جو اسلام آباد کے لئے استعمال کیا جا سکے ۔گورننس فورم میں حکومتی پالیسز اور کارکردگی پر گفتگو کی جارہی ہے۔موجودہ حکومت نے مشکل وقت میں ذمہ داریاں سنبھالیں، تمام وزارتیں نئے عزم اور سوچ کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے بلز ہماری وزارت دیکھتی ہے۔
وزیراعظم شکایات سیل کے معاملات کو وزارت پارلیمانی امور دیکھتی ہے، ہماری وزارت ہزاروں شکایت کا ازالہ کر چکی ہے۔ لاقانونیت اور غربت سمیت دیگر چیلنجز سے نمٹ رہے ہیں۔
انشاء اللہ دنیا کے دیگر ممالک کی طرز پر جلد اسلام آباد کی الگ سے اسمبلی بنائی جائے گی۔ pic.twitter.com/EhhsCnwDOO
— Dr. Tariq Fazal Ch. (@DrTariqFazal) February 26, 2026