سٹی 42: خیبر پختونخواہ نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے فورس کا اعلان کردیا۔
ترجمان کے پی کے شفیع جان کی اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے رہائی فورس کا اعلان کرتے ہوئے کہا ملک بھر سے نوجوان شامل ہوں گے
رہائی فورس آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر پرامن جدوجہد کرے گی۔فورس کی باقاعدہ ممبرشپ، حلف اور چین آف کمانڈ ہوگا۔صوبائی اور مرکزی سطح پر قیادت کی مشاورت سے حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔ نوجوانوں کا واحد مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہوگا۔ سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عوامی موبلائزیشن سب نے دیکھی
حکومت تنقید سننے اور جواب دینے کا حوصلہ پیدا کرے۔ مقروض صوبہ 11 ارب کا طیارہ خرید رہا ہے، یہ عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔10 ارب میں پی آئی اے بیچی گئی، 11 ارب میں نیا جہاز میڈم رانی کے لیے خرید لیا گیا ۔ 19 سیٹوں کا طیارہ حکمرانوں کی عیاشی کی علامت ہے